چینی میڈیا نے امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑ ے قرار دیدیا

بحیرہ جنوبی چین میں چینی افواج کو کسی بھی جوابی حملے کے لئے تیار رہنا چاہیے ، گلوبل ٹائمز

جمعرات 14 جولائی 2016 20:30

چینی میڈیا نے امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑ ے قرار دیدیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء ) چین کے معروف اخبار نے کہا ہے کہ اگر بحیرہ جنوبی چین کے جزیروں کے قریب امریکی جنگی جہاز مشقیں کرتے ہیں تو چینی افواج کو کسی بھی جوابی حملے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے جمعرات کو شائع ہونے والے اداریے میں بحیرہ جنوبی چین پر ثالثی کونسل کے فیصلہ بارے امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑے قرار دیا۔

اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ثالثی کونسل کے فیصلے پر فلپائن کا بھرپور ساتھ دیا ہے،امریکہ ایک کاغذی شیر ہے جس کے کانگریس اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین نے چین کے خلاف سخت بیانات دیئے ہیں جو کہ چین کی میری ٹائم سیکیورٹی مفادات کے خلاف ہیں، جاپان کا موقف بھی امریکی موقف سے مماثلت رکھتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ممالک نے مشاورت کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر اپنے بیانات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلپائن جس نے یکطرفہ طور پر بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ چین کے خلاف درخواست دائر کی تھی اس کا رویہ امریکہ اور جاپان کی نسبت بہتر رہا ۔ اداریے میں ایک چینی کہاوت کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بادشاہ کبھی پریشان نہیں ہوتا لیکن اس کے ہیجڑے پریشانی کا شکار رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی کھلاڑی حقیقی کھلاڑی کی نسبت زیادہ پریشان رہتے ہیں ۔ چینی اخبار نے مذکورہ معاملہ پر امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑے قراردیا۔

متعلقہ عنوان :