عبدالستار ایدھی ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک فکر اور نظریہ تھے، ایدھی بلا تفریق رنگ و نسل و عقیدہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے اور دنیا کی سب سے بڑی خیراتی ایمبولینس سروس بنائی،مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں
ایدھی صاحب جیسی شخصیت کو نوبل پرائز دیا جائے تو یہ خود اس انعام کیلئے اعزاز کی بات ہوگی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کا عبدالستار ایدھی کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب
اتوار 17 جولائی 2016 11:17
ریاض ۔ 17 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک فکر اور نظریہ تھے جو اپنی ذات سے ہٹ کر اور آرام و آسائش چھوڑ کر بلا تفریق رنگ و نسل و عقیدہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریاض میں معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ وہ بچے جن کو اپنے والدین چھوڑ دیتے یا وہ والدین جنھیں اپنے بچے چھوڑ جاتے ایدھی ان کیلئے سرپرست کا کردار ادا کرتے تھے۔وہ مریض جن کی تیمار داری کرنے والا کوئی نہ ہو ایدھی ان کے تیماردار تھے اس کے علاوہ بے آسرا، یتیم اور ذہنی و جسمانی طور پر معذور افراد کیلئے بھی ایدھی مرکز کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے تھے جہاں بیماروں کا علاج، بچوں کو تعلیم اور معذوروں کو سہارا دیا جاتا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.