جامعہ کراچی کے2ملازم سابق پولیس افسر کے قتل میں ملوث نکلے
پیر 18 جولائی 2016 11:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) جامعہ کراچی کے دو ملازم سابق پولیس افسر توفیق زاہد کے مبینہ قاتل نکلے، گلبرگ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں، گلبرگ انوسٹی گیشن زون نے کارروائی کرکے سابق انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل میں ملوث دو ملزمان دھرلئے ، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع کے مطابق ملزم ریحان اور ذیشان کراچی یونیورسٹی میں ملازم بھی ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے سات کارندے اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے ،رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم محمد پرویز کو گرفتار کرلیا،ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.