پیپلز پارٹی پانا ما لیکس کے مسئلے پر آخری حد تک جائیگی ‘ فیصل کریم کنڈی

پیر 18 جولائی 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے مسئلے پر ان کی جماعت آخری حد تک جائے گی جو وزیراعظم کو کرسی سے اتروا کر ان کا احتساب کروانا ہے۔ایک انٹرویو میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی واضح کرچکے ہیں کہ اس مسئلے پر ہم آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مستعفی ہوگئے تو ان کی کابینہ بھی ساتھ جائیگی کیونکہ موجود حکومت نے پارلیمنٹ کا برا حال کردیا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایوان میں کئی بار بدمزگی کے واقعات ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پاک ‘افغان سرحد پر کشیدگی ہو، کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتیں یا پھر نوشکی کا ڈرون حملہ کسی بھی موقع پر کوئی سیاسی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسے میں جب آئی ایس پی آر ٹوئٹ کرے گا تو عوام تو پھر فوج کی طرف ہی دیکھیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت چلانے سے معذرت کرلی ہے اور فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ نظام چلائے۔

متعلقہ عنوان :