محکمہ پولیس میں آف آف ٹرن پروموشن نظرثانی درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
نظرثانی درخواستیں منظور ہوئیں تو افسران عہدوں پر بحال ہو جائیں گے ‘ جسٹس امیر ہانی مسلم
پیر 18 جولائی 2016 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن نظرثانی درخواستوں کی سماعت معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس افسران کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ یہ معاملہ سن چکا ہے اس لئے مناسب ہو گا کہ اس کیس کو وہی بینچ سنے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عدالتی حکم پر افسران کو ڈیموٹ کر رہی ہیں۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنے دیں، نظرثانی درخواستیں منظور ہوئیں تو افسران عہدوں پر بحال ہو جائیں گے ۔(جاری ہے)
وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ عدالتی فیصلے سے ہزاروں پولیس اہلکار متاثر ہوئے ہیں جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ سندھ میں بھی عدالتی فیصلے سے سیکڑوں اہلکاروں متاثر ہوئے ہیں۔
وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ چیف جسٹس نے عدالتی فیصلے پر عمل روکنے کی آبزرویشن دی تھی جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چیف جسٹس کی زبانی آبزرویشن اپنی جگہ موجود ہے اور ہم یہ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ لارجر بینچ کیلئے درخواست چیف جسٹس کو دی جائے اور مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.