امید ہے کی الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کر لئے جائیں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں گفتگو
حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے ،شاہ محمودقریشی
پیر 18 جولائی 2016 16:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کر لئے جائیں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے اور ایسے ارکان تقرر کریں جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ جس میں ٹی اوآرز کے معاملے پر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر پر بات چیت کی گئی اورکل ہونے والے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس پر مشاورت کی گئی اور اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ( آج) منگل کے اجلاس میں پانامہ لیکس پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر کسی نے غیر ضروری جمہوری اقدام اٹھایا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے اور ایسے ارکان کا تقرر کیا جائے جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.