قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی بھی شامل تفتیش
تحقیقات سے گھبرانے والا نہیں جو حقیقت ہوگی بتادوں گا، مفتی قوی
پیر 18 جولائی 2016 17:35
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی بھی شامل تفتیش کر لیا گیا جبکہ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے گھبرانے والا نہیں جو حقیقت ہوگی بتادوں گا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ماڈل قندیل بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی سی پی او ملتان اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو بھی تفتیش میں شامل کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا، فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے،ک قندیل بلوچ سے جتنے لوگ بھی رابطے میں تھے سب سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قندیل بلوچ کے قاتل بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بیان میں بتایا کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کے بعد لوگوں کی باتوں سے تنگ اکر قندیل بلوچ کو قتل کیا، مفتی عبدالقوی ننے سی پی اوملتان اظہر اکرام کے بیان پردرعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جب پولیس رابطہ کرے گی تو سب کچھ سچ بیان کروں گا، مزید ان کا کہنا ہے کہ تفتیش سے گھبرانے والا نہیں، قندیل بلوچ کا قتل ان کے اہل خانہ کا ذاتی مسئلہ ہے اور قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، میرا قندیل بلوچ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.