کراچی میں 5دہشت گردوں سمیت 11افراد کوگرفتار
میاں محمد ندیم جمعرات 21 جولائی 2016 11:30
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21جولائی۔2016ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 5دہشت گردوں سمیت 11افراد کوگرفتار کیا گیا ہے -تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل سے 5 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے، دھماکاخیزمواد اور اسلحہ برآمد جبکہ بوٹ بوسن کے قریب سے بھی 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔سچل کے علاقے میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران5مبینہ دہشت گردگرفتارکرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں سے3 کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے2 کلودھماکاخیزمواد اور5 پستول برآمدہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 7 رکنی گروہ سے ہے جو کہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزمان نے درجنوں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، مسروقہ لیپ ٹاپ اور دوربین برآمد کرلی گئی ہے۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایم 16رائفل، بارابور اور 22بور پستول شامل ہیں۔ ملزمان میں اختیار احمد، عبدالوہاب عرف چھوٹا شامل ہیں۔ ادھرکراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو قانونی کاغذات پورے نا ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.