فوج اور دیگر اداروں کی نگرانی میں آزاد کشمیر میں پْر امن اور شفاف الیکشن ہوئے ، آزاد کشمیر کے عوام نے مجید حکومت کی کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف فیصلہ دیا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر ردعمل
جمعہ 22 جولائی 2016 21:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ فوج اور دیگر اداروں کی نگرانی میں آزاد کشمیر میں پْر امن اور شفاف الیکشن ہوئے جبکہ آزاد کشمیر کے عوام نے مجید حکومت کی کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کاش بلاول مجید حکومت کی بد عنوانی اور کرپشن کی بہت پہلے اصلاح کر لیتے تو شائد اتنی عبرتناک شکست کا سامنا کرنے سے بچ جاتے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے پروگرام کو ووٹ دیا اور دھرنوں کی شوقین تحریک انصاف کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں نہ انصاف ہے اور نہ ہی کوئی تحریک بچی ہے۔ پاکستان کے عوام دھرنوں کی منفی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول اور عمران 2018ء تک انتظار اور اپنی اداؤں پر غور کریں۔ معاون خصوصی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کا الیکشن بھی انشاء اﷲ جیتے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.