کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر کو 3دن میں صاف کرنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
میں نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کو 3دن میں کراچی کو صاف ستھرا کرنے کی مہلت صرف انکو سرگرم کرنے اورجذبے کے تعین کے لئے دی تھی، سید قائم علی شاہ
ہفتہ 23 جولائی 2016 17:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر کو 3دن میں صاف کرنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے ۔ میں نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو 3دن میں کراچی کو صاف ستھرا کرنے کی مہلت صرف انکو سرگرم کرنے اور اپنی صلاحیت اور جذبے کے تعین کے لئے دی تھی اور اب میں انکو شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے مزید وقت دے رہا ہوں۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہفتہ کوشہر میں اچانک دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد دبئی روانگی سے قبل قائد اعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو شہر کو 3دن میں صاف ستھرا کرنے کی مہلت دی تھی جبکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کام 3دن میں مکمل کرنا نا ممکن ہے لیکن انکا مقصد انتظامیہ کو مزید متحرک کرنا تھا ا ور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انتظامیہ نے سخت محنت کی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.