پاکستان کا شہید کشمیری نوجوان کے حق میں بیان، بھارت چیخ اٹھا
کشمیر کبھی پاکستان کا نہیں ہو سکتا، بھارتی وزیر خارجہ
محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 21:42
نئی دہلی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء) پاکستان کے شہید کشمیری نوجوان کے حق میں بیان دینے پر بھارت چیخ اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو ایک دن پاکستان کا حصہ بننے کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ردعمل دیا ہے۔
(جاری ہے)
سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں نےگزشتہ دنوں میں جموں و کشمیر سے متعلق بہت بیان دیے ہیں اور خود وزیراعظم نواز شریف نے بھی برہان وانی کے حق میں بیان دیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ اس حوالے سے پاکستان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ پاکستانی وزیراعظم کیا نہیں جانتے کہ برہان وانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا؟ سشما سوراج نے پاکستان کیخلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو فائدہ نہیں پہنچایا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.