شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا، سعودی عرب، امریکہ متفق
ماسکو کی رکاوٹ ہٹانے کیلئے سعودی عرب کی صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کے بدلے روس کو اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی پیشکش
ہفتہ 23 جولائی 2016 21:56
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء ) سعودی عرب اور امریکا یہ طے کرچکے تھے کہ شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا مگر پھر روس بشار الاسد کی مدد کو آن پہنچا۔ سعودی عرب نے اب اس رکاوٹ کو بھی راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس مقصد کیلئے روس پر نوٹوں کی بارش کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔دی ماسکو ٹائم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کے بدلے روس کو اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی پیشکش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب روس کو خلیج تعاون کونسل کی مارکیٹ اور علاقائی سرمایہ کاری فنڈز تک رسائی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر روس شامی تنازعے پر کمپرومائز کیلئے تیا رہو تو اسے مشرق وسطیٰ میں قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں روس سوویت یونین کے دور سے بھی بڑی طاقت بن سکتا ہے اور اسے سرمایہ کاری کے اتنے بڑے دائرے تک رسائی مل سکتی ہے کہ جو چین کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی بڑا ہوگا۔ انہوں نے سعودی پیشکش کی محدود مدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”اسد کے دن گنے جاچکے ہیں، لہٰذا جب معاہدہ کرنے کا وقت ہے تو معاہدہ کرلینا چاہیے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.