پنجاب حکومت کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوورسیز پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ
پولیس سٹیشن ترجیحی طور پر اُن شہروں میں بنائے جائینگے جہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک مقیم ہے‘ افضال بھٹی بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں ‘کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی وفد سے گفتگو
اتوار 24 جولائی 2016 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) پنجاب حکومت نے بیرون ممالک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوور سیز پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ پولیس سٹیشن ترجیحی طور پر اُن شہروں میں بنائے جائیں گے جہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک مقیم ہے۔ یہ بات کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری کی قیادت میںآ ٹھ رکنی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے میڈیکل کالجوں میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے اوپن میرٹ کی بنیاد پر 76نشستیں مخصوص کر دی گئی ہیں جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اضلا ع کی سطح پر بھی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
افضال بھٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی پنجاب، اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپوراور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے وفد کے ارکان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور کام کرنے کے جذبے کے بے حد معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ او پی سی کے قیام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے ۔ وفد کے ارکان میں صدر مبین چوہدری کے علاوہ ارشد محمود ، ماجد نذیر ، مسرت اقبال، اکرم عابد، عمران خالد، اورنگزیب چوہدری اور فرید قریشی شامل تھے ۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.