آزاد کشمیر کے الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوئے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ‘ پیپلز پارٹی
پنجا ب میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں وہ جرائم کی آماج گاہ بن چکا ہے،وہاں پررینجرز کیوں نہیں آتی، چوہدری نثار علی خان بینرز لگوا کر نواز شریف کی چھٹی کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود وزیر اعظم بن سکیں، رینجرز کی حدود و قیود کا مسئلہ حل ہو جائیگا،شریف خاندان نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے، قانون کا اطلاق ہمارا حق ہے ہم نیب سے رجوع کریں گے، نواز شریف کی جانب سے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم انتہاء ہے پاکستانی حکومت اس پر خاموش ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹرلطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس
اتوار 24 جولائی 2016 20:06
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹرلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوئے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم انتہاء ہے اور پاکستانی حکومت اس پر خاموش ہے،پنجا ب میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں وہ جرائم کی آماج گاہ بن چکا ہے۔
وہاں پررینجرز کیوں نہیں آتی‘ پاکستان میں 2 ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیں تھا ۔ وہ اتوار کو دوبئی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دوبئی طلب کیا ہے۔ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کا ہر بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔
وہاں کے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ (ن) لیگ کا طرہ امتیاز بن چکا ہے کہ وہ شفاف الیکشن نہیں ہونے دیتی۔ پنجاب میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں وہ جرائم کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ وہاں پررینجرز کیوں نہیں آتی۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں 2 ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیں تھا۔ پاکستان بنا وزیر اعظم کے چلایا گیا ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور جنرل راحیل شریف بہترین سپہ سالار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان بینرز لگوا کر نواز شریف کی چھٹی کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود وزیر اعظم بن سکیں۔ ان کی ہمیشہ سے وزیر اعظم کی کرسی پر نظر رہی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ رینجرز کی حدود و قیود کا مسئلہ آج حل ہو جائیگا۔ رینجرز کو پہلے بھی اختیارات دئیے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے مل کر کراچی میں امن قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری میں وزیر داخلہ مداخلت نہیں کر سکتے۔ چوہدری نثار صبر کریں ہمیں بار بار دھمکیاں نہ دیا کریں۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ شریف خاندان نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ قانون کا اطلاق ہمارا حق ہے ہم نیب سے رجوع کریں گے۔ شہباز شریف نے 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ میثاق جمہوریت کا مطلب لوٹ مار کا ساتھ دینا نہیں ہے۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہاکہ پانامہ لیکس پر نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔ پانامہ پیپرز سامنے آنے کے بعد ہمارے حکمران نااہل ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پورے پاکستان میں رینجرز آپریشن ہونا چاہیے۔ وزیر قانون پنجاب پر 22 قتل کا الزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.