تحریک انصاف کے کارکنان کا نیب ہیڈ کوارٹر زکی جانب احتجاجی مارچ
نیب حکمرانوں کی کاسہ لیسی بند کرے اور قومی مجرموں کو کلین چٹیں دینے کے بجائے ان کا احتساب کرے کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات کو آزاد اور غیر جانبدار انداز میں کاروائی کرتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچائے،جب تک نیب پوری غیر جانبداری سے کام نہیں کرتی اس وقت تک پاکستان سے غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری جیسی لعنتوں کا خاتمہ ممکن نہیں تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اﷲ نیازی کے مظاہرے سے خطاب میں نیب سے مطالبات
پیر 25 جولائی 2016 22:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان نے نیب ہیڈ کوارٹر زکی جانب احتجاجی مارچ کیا۔مارچ میں علی اعوان ، راجہ خرم نواز سمیت اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز سے نامزد اور منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیر کوتحریک انصاف کے مرکزی دفتر شعبہ اطلاعات نے دعویٰ کیاکہ مارچ میں شریک ہزاروں کارکنان نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شریف خاندان کی کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ اور مظاہرین ملک میں آزاد اور غیر جانبدارانہ احتساب کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔ سیف اﷲ نیازی کی قیادت میں ہزاروں کارکنان پر امن انداز میں نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے پہنچے اور چیئرمین نیب سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.