اگر فلموں کی کہانی اچھی ہو شائقین ایک ہی اداکار کی متعدد فلمیں دیکھ کر بھی بیزار نہیں ہوں گے، امیتابھ بچن

منگل 26 جولائی 2016 12:50

اگر فلموں کی کہانی اچھی ہو شائقین ایک ہی اداکار کی متعدد فلمیں دیکھ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء) بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن ہر ہدایتکار کے پسندیدہ ہیرو مانے جاتے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو، امیتابھ اپنے دور کے سب سے کامیاب اداکار رہ چکے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 74 سالہ امیتابھ بچن اپنے کیرئیر میں ایک ہی ماہ میں چار سپر ہٹ فلمیں بھی دے چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

امیتابھ نے کہا کہ اگر فلموں کی کہانی اچھی ہو اور لوگ اسے دیکھ کر محظوظ ہوں تو ایک ماہ میں شائقین ایک ہی اداکار کی متعدد فلمیں دیکھ کر بھی بیزار نہیں ہوں گے۔امیتابھ بچن نے 1978 میں ایک ماہ میں چار کامیاب فلمیں دیں، جن میں ’مقدر کا سکندر‘، ’قسم وعدے‘، ’ڈان‘ اور ’تریشول‘ شامل ہیں۔فلم ’قسم وعدے‘ اور ’ڈان‘ میں امیتابھ بچن نے ڈبل کردار ادا کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے ان چاروں فلموں کو چار مختلف ہدایتکاروں نے ڈائریکٹ کیا تھا اور تمام فلموں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل منفرد تھی۔۔

متعلقہ عنوان :