اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 26 جولائی 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں(کل)28اور 30جولائی صبح09:00بجے تادن 00:01بجے تک،ظفر الحق روڈ، کمیٹی چوک، ٹیپو روڈ فیڈرز سے ظفر الحق روڈ، کمیٹی چوک، ٹیپو روڈ اورگر دو نواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :