انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کو پھانسی کی سزا سنانے کیخلاف کراچی میں سول سوسائٹی کا انڈو نیشین قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
بدھ 27 جولائی 2016 23:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کو پھانسی کی سزا سنانے کے خلاف کراچی میں سول سوسائٹی نے بدھ کو انڈو نیشین قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزا ٹھا رکھے تھے جن پر ذو الفقار علی کی پھانسی رکوانے کے مطالبات درج تھے ۔
(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی کو جھوٹے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے جو قوانین اور انسانی حقوق کے بر خلاف ہے ، انڈو نیشیا حکومت پاکستانی شہری ذو الفقار علی کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کو فوری طور پر روکا جائے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ذوالفقار علی پھانسی رکوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ، اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی شہری کی پھانسی کی سزا رکوانے کے لیے انڈو نیشن قونصل خانہ میں قرار دا د بھی جمع کرائی بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.