ہلدی بڑی آنت کے سرطان سے بچاؤ کے لئے معاون ہے،ماہرین

جمعرات 28 جولائی 2016 14:00

لاس اینجلس ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) امریکی ماہرین نے ہلدی کو بڑی آنت کے سرطان سے بچاؤ کے لئے معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی جرنل آف کولون کینسر میں شائع کردہ تحقیق کے مطابق ہلدی میں دو اہم مرکبات کرکیومین اور سیلی مرین پائے جاتے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق ہلدی کا استعمال پکوانوں میں کرنا لازمی ہے تاکہ آنت کے سرطان سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہو سکے۔