ملک میں روزانہ12ارب کی کر پشن کا حکمران جواب دیں ‘ چوہدری سرور

بد قسمتی سے نااہل حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سو اکوئی تجر بہ نہیں ‘خیبر پختونخواہ کی ترقی (ن) لیگ کے سواپوری قوم کو نظر آتی ہے‘حکمرانوں نے کر پشن کی تمام ’’حدیں ‘‘پار ‘‘کر لیں ہیں ‘(ن) لیگ جتنا مر ضی شور کر یں کر پشن کا حساب لیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ کر نے سے حکمرانوں کو کس نے روکا ہے ؟‘ گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ12ارب کی کر پشن کا حکمران جواب دیں ‘بد قسمتی سے نااہل حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سو اکوئی تجر بہ نہیں ‘خیبر پختونخواہ کی ترقی (ن) لیگ کے سواپوری قوم کو نظر آتی ہے‘حکمرانوں نے کر پشن کی تمام ’’حدیں ‘‘پار ‘‘کر لیں ہیں ‘(ن) لیگ جتنا مر ضی شور کر یں کر پشن کا حساب لیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ کر نے سے حکمرانوں کو کس نے روکا ہے ؟۔

جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی ساری توجہ تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ پر مر کوز ہے اگر وہ اس سے آدھی توجہ بھی اپنی ذمہ داری پر دیں تو بہت سے مسائل حل ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کر پشن اور لوٹ مارکا بازار گرم ہوگا اور حکمران احتساب کے نام سے بھاگے تو پھر عوام کے پاس سڑکوں پر آنے کے سواکوئی راستہ نہیں بچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء قوم کو بے وقو ف بنا نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کرپشن ختم ہونے کا دعوی کر نیوالے حکمرانوں کو پتہ ہونا چاہیے آج بھی پاکستان میں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے نااہل حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سو اکوئی تجر بہ نہیں ‘خیبر پختونخواہ کی ترقی (ن) لیگ کے سواپوری قوم کو نظر آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :