چھت سے گزرنے والی بجلی کی تاروں نے غریب کا آنگن اجاڑ دیا
ایک ہی خاندان کے تین افراد لیسکو انتظامیہ کی غفلت کی نذرہوگئے
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جولائی 2016 12:24
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جولائی۔2016ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں 11سالہ لڑکی چھت سے چارپائی اتارتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو گئی ،جسے بچانے کی کوشش میں دیگر 2 افراد بھی جھلس کر چل بسے۔
(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والوں میں50 سالہ شریف ، 22 سالہ بیٹا اشفاق اور 11 سالہ بیٹی مقدس شامل ہیں جبکہ 48 سالہ خاتون گلزاراں بی بی بری طرح جھلس گئی ، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گھر کی چھت سے لیسکو ہائی ولٹیج کی تاریں گزاررکھی ہیں -بارش کے باعث11سالہ بچی مقدس چھت سے چارپائی اتارنے گئی تو لوہے کی بنی چارپائی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی ، بیٹی کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی لپکے لیکن بجلی کے کرنٹ نے تینوں کی ہی جان لے لی۔ چیخیں سن کر ماں اور دوسرا بیٹا چھت پر پہنچے۔تاہم وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.