قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے اسلام آباد کلب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے ،یونیورسٹی نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعات کی بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور پاکستان کی بہترین جامعہ کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہوا، وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اشرف کا تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 18:53
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام اسلام آباد کلب میں کیا گیا جس کی صدارت ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر سکندر احمد رائے نے کی جبکہ وائس چانسلرقائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹرجاوید اشرف ،سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قاسم جان ،صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد آصف، منیجر سکالر شپ پروگرام چوہدری ذوالفقار علی ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پرقائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی کی 400ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ مافیہ کے خلاف تحریک چلانے ،انڈوومنٹ فنڈ ،خصوصی ڈائری کے اجرا ء جبکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ خدمات سر انجام دینے والے اولڈ سٹو ڈنٹس کے لئے ایواڈز کا اعلان بھی کیا گیا ،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں المنائی کا تعاون سے ان مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ مخصوص اور کم وسائل کے باو جود یونیورسٹی نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعات کی بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور پاکستان کی بہترین جامعہ کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہوا ہے،ایلومنائی ایسوی ایشن کے سیکر ٹری جنرل محمد مرتضیٰ نور نے ایلومنائی ایسو سی ایشن کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن مستحق طلبا ء کی سکالر شپ اور فارغ التحصیل طلباء کی ملازمت کے حصول جیسی کئی خدمات سر انجام دے رہی ہے ، صدر ایلومنائی ایسوسی ایشن سکندر احمد رائے نے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اپنی مادر علمی کے مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.