افغانستان ،60سالہ مذہبی رہنما 6سالہ بچی سے شادی کرنے پر گرفتار

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:35

افغانستان ،60سالہ مذہبی رہنما 6سالہ بچی سے شادی کرنے پر گرفتار

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) افغانستان میں ایک 60سالہ مذہبی رہنما کو 6سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کہور کے گورنر کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے بتایا کہ 60سالہ محمد کریم کو صوبہ گہور سے گرفتار کیا گیا جس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین نے بچی ایک مذہبی رسم کے تحت شادی کے لئے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم جب لڑکی کے والدین سے اس سلسلے میں دریافت کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ انہیں یہ سب دیکھ کر سخت صدمہ ہوا ہے کہ انکی بچی کو اغواء کرنے کے بعد اس سے شادی کر لی گئی ہے۔ گہور میں خواتین امور ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچی اسکے علاوہ اور کچھ بھی بول نہیں سکتی کہ مجھے اس آدمی سے ڈر لگتا ہے، کریم کو گرفتار کر کے جیل لے جایا گیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :