آئندہ ایک دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا،مجرم نہیں جو چھپتا رہوں، سہیل انور سیال کی کارکردگی اچھی تھی اس لیے ان کو وزارت دی، سندھ کو پرامن بنانے کیلئے کابینہ کے ساتھ مل کر کام کروں گا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا،مجرم نہیں جو چھپتا رہوں، سہیل انور سیال کی کارکردگی اچھی تھی اس لیے ان کو وزارت دی، سندھ کو پرامن بنانے کیلئے کابینہ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ وہ ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

قبل ازیں انہوں نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پر امن بنایا جائے گااور کابینہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرے گی، سہیل انور سیال کی کارکردگی اچھی تھی اس لیے ان کو وزارت دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا کوئی بھی پروگرام چھپ چھپا کر نہیں چل سکتا،مجرم نہیں جو چھپتا رہوں، جو کام کیا سب کے سامنے کروں گا، انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کا عادی نہیں ہوں اس لیے کوشش ہوگی کہ میرے ساتھ کم سے کم سیکیورٹی ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شہباز شریف کی پیروی کرینگے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں مراد علی شاہ ہوں اور رہوں گا، باقی سب اپنی جگہ پر خوش رہیں۔ کوشش ہے کہ کابینہ کے ساتھ مل کر پوری لگن سے سندھ کی خدمت کروں۔

متعلقہ عنوان :