سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے اپنی تنخواہ سے ذیادہ رقوم متعلقہ ملک میں بھیجنے پر پابندی

اتوار 31 جولائی 2016 15:10

سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے اپنی تنخواہ سے ذیادہ رقوم متعلقہ ملک ..

ریاض ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) سعودی وزارت خزانہ نے نیا ایسا مکینزم متعارف کرایا ہے جس سے تارکین وطن آئندہ سعودی عرب میں اپنی تنخواہ سے ذیادہ رقوم اپنے متعلقہ ملک میں نہیں بھیج سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب میں مقیم ہزاروں تارکین وطن کی طرف سے اپنی آمدن سے ذیادہ رقوم بیرون ملک بھجوانے کی اطلاعات کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔

سعودی حکام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آمدن سے ذیادہ رقوم جرائم کے ارتکاب یا آمدن کے خفیہ ذرائع سے مل سکتی ہیں اس لئے اب ترسیلات زر کے متعلقہ سعودی اداروں کا مکینزم اس طرح کا بنا دیا گیا ہے کہ وہ ترسیلات زر بیرون ملک بھیجنے والے کی آمدن کا بھی بھیجی جانے والی رقم سے موازنہ کر سکیں گے ۔ جبکہ اس ضمن میں نئے ضوابط جاری کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :