قندیل بلوچ قتل تحقیقات میں پیشرفت،ماڈل کی لاش کو دریا برد کرکے بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ تھا،ملزمان کا انکشاف

پیر 1 اگست 2016 22:26

قندیل بلوچ قتل تحقیقات میں پیشرفت،ماڈل کی لاش کو دریا برد کرکے بیرون ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قتل کے بعد قندیل کی لاش کو دریا برد کرنا چاہتے تھے۔ محلے میں فوتگی کے باعث ایسا نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کے بعد لاش کو دریا برد کرنے کا پلان تھالیکن اسی دن محلے میں فوتگی ہوگئی اور لوگ باہر دری بچھا کر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے وہ لاش کو وہاں سے نہ لے جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاش کو دریا بدر کر دیتے تو قندیل کی گمشدگی ایک معمہ بن جاتی اور ہم لوگ باآسانی بیرون ملک فرار ہوجاتے۔دوسری طرف قندیل بلوچ قتل کیس میں کسی دوسری ماڈل کے ملوث ہونے کے امکانات کو پولیس نے مسترد کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات مثبت سمت بڑھ رہی ہے اور جلد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :