پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے مذاق مہنگا پڑ گیا

فیس بک پر داعش کی سرخیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر پولیس کی3 بھائیوں سے پوچھ گچھ

منگل 2 اگست 2016 21:57

پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے مذاق مہنگا پڑ گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے مذاق مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘پر داعش کی سرخیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایسٹ مڈیلنڈز ریجن کے علاقے ڈربی شائر میں رہائش پذیر تین بھائیوں باسط،عمر اور رضا صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر مذاق کے طور پر داعش کے حلیے میں ملبوس اپنی تصویر ’’آئی ایس آئی ایس کاٹریننگ ڈے ، دیکھو ہم کتنے خوش نظر آرہے ہیں‘‘ کی سرخی کے ساتھ پوسٹ کی تھی جس پر پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ بھی کی ۔

ڈربی شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر داعش کے حلیے والی تصویر کے حوالے سے ایک شہری نے ہم سے رابطہ کیا تھا جس پر ہم نے تصویر کا جائزہ لیا ہے اور تصویر کے ساتھ جاری داعش کی سرخی کے حوالے سے یقین ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاکستانی نژاد صدیقی برادرز اپنے والد سمیت برطانیہ میں معروف رئیلٹی ٹی وی شو ’’گوگل بکس ‘‘ کے سٹار ہیں۔

متعلقہ عنوان :