وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے خود متحرک ہوں،آفتاب شیرپاؤ
بدھ 3 اگست 2016 16:06
(جاری ہے)
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبذول کروانے کے لئے پاکستان کی سفارتی اور ریاستی مشینری کو متحرک کیا جانا چاہئے۔
وزیراعظم اس مسئلے کو خود ہینڈل کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل اسلام کے منافی ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل سب سے زیادہ پاکستان میں ہورہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ اس کے خلاف قانون تین سے چار دنوں میں لا رہے ہیں لیکن پندرہ دن گزرنے کے باوجود اس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔ وزیراعظم اس معاملے پر تمام جماعتوں کی میٹنگ بلائیں اور پھر قانون سازی کی جائے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف سے آگاہ کیا جائے پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا ہے۔ سارک کا فورم ہو یا اقوام متحدہ کا ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے اس حوالے سے حکومت ایک موثر پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے وفاق اور سندھ میں پائے جانے والے تناؤ پر افسوس ہے۔ کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں لازمی بات ہے کہ دہشت گرد اندرون سندھ کا رخ کرینگے لہذا وہاں بھی آپریشن ضروری ہے۔ امن و امان قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ یہ انسانی معاملہ ہے تمام فریقین کو معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.