بلوچستان اپنے محل و قوع کے اعتبار سے دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے، محمدخان اچکزئی
محل و قوع اور قیمتی وسائل اور معدنیات کی وجہ سے مشرق اور مغرب کے درمیان موثر رابطہ کا بہترین ذریعہ ہے مستقبل قریب میں ہونے والی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے غیر معمولی عمل کے پیش نظر ہمیں ابتدائی سطح پر مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہوں گی ، گورنر بلوچستان
بدھ 3 اگست 2016 19:14
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے محل و قوع کے اعتبار سے دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اپنے محل و قوع اور قیمتی وسائل اور معدنیات کی وجہ سے مشرق اور مغرب کے درمیان موثر رابطہ کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مستقبل قریب میں ہونے والی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے غیر معمولی عمل کے پیش نظر ہمیں ابتدائی سطح پر مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہوں گی جس کے لئے ہمیں اپنی قومی شاہراہوں کی تعمیر پر ابھی سے خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
تاکہ اہلیان بلوچستان ان تمام تبدیلیوں سے بھر پور طریقے سے مستفید ہوسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جنرل منیجر این ایچ اے کنسٹرکشن آغا عنایت اور جنرل منیجر این ایچ اے مینٹیننس شعیب خٹک سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں تمام قومی شاہراہوں کی بر وقت تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کو فعال کیا جائے اور قلات ، چمن سیکشن پر تعمیر اتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ اور دیگر صوبوں کے ساتھ مواصلاتی نظام مربوط ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کوعوام تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اس خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ اور انقلابی معاشی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے مستفید ہونے کے لئے سڑکوں کا نظام بہتر اور معیاری بنانا ہوگا کیونکہ قومی شاہراہوں کی معیاری تعمیر سے ہی ہم اپنے ملک اور صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے کام کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہ کی جائے ۔ ملاقات کے دوران خضدار ، کوئٹہ ، قلات ، چمن سیکشن ، کوئٹہ تا ژوب ، لورالائی ، ڈی آئی خان اور ، سبی تا کوہلو تک زیر تعمیر اور مجوزہ شاہراہوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.