وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال،پاکستان اور ڈنمارک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے تجارتی اور صنعتی وفود کے تبادلے ضروری ہیں،شہبازشریف
تجارتی تعاون کو فروغ دینے سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو مثبت پیغام ملے گا اور معاشی تعاون بڑھے گا،ڈینش سفیر
جمعرات 4 اگست 2016 23:05
لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔4 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پاکستان میں تعینات ہونے والے ڈنمارک کے نئے سفیر اولے تھونکی (Mr. Ole Thonke)نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات ،اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک میں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔
پاکستان اور ڈنمارک کو تجارتی، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے اور اس مقصد کیلئے دونوں ملکوں کے تجارتی اور صنعتی وفود کے تبادلے تعلقات کے فروغ کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی ونڈ پاور انرجی کمپنی پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بھی ڈینش کمپنی پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.