پنجاب بھر میں متوقع سیلاب اور شدید بارشوں سے عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے، ہر ضلع نے ایمر جنسی پلان تیار کر کے تمام محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا ہے، عوام کو دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال اور متوقع بارشوں سے مسلسل آگاہ رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی انہیں بر وقت اطلاع دینے کا نظام بھی وضع کیا جائے
صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کا کمشنر آفس ساہیوال میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے جائرہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 5 اگست 2016 20:08
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں متوقع سیلاب اور شدید بارشوں سے عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ہر ضلع نے ایمر جنسی پلان تیار کر کے تمام محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا ہے ۔ عوام کو دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال اور متوقع بارشوں سے مسلسل آگاہ رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی انہیں بر وقت اطلاع دینے کا نظام بھی وضع کیا جائے ۔
وہ جمعہ کو کمشنر آفس ساہیوال میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائرہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر کمشنر بابر حیات تارڑ اور آر پی او طارق رستم چوہان کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز اور محکمہ ریونیو ‘اریگیشن‘سول ڈیفنس ‘زراعت اور لائیو سٹاک کے محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے ہر ضلع اور تحصیل میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی تا کہ فوری طور پر باہمی رابطہ کیا جا سکے اورعوام کو بر وقت مدد فراہم کی جا سکے ۔
انہوں نے تینوں اضلاع کی ایڈ منسٹریشن کو ہدایت کی کہ شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹ تیار رکھیں اور ان پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے ۔انہوں نے متوقع سیلابی علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کو فوری مکمل کرنے اور ان کیلئے چارے کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی تا کہ انسانی جان و مال کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کا بھی تحفظ کیا جا سکے ۔اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈی سی او ز نے یقین دلایا کہ متوقع سیلاب سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر باہمی رابطے میں ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.