سعودی عرب : دنیا کا سب سے بڑاہوٹل ابرج کودائی اگلے برس کھول دیا جائیگا
ہفتہ 6 اگست 2016 14:03
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) سعودی عرب میں دنیاکے سب سے بڑے ہوٹل کا تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے۔ دیوہیکل ہوٹل کو آئندہ برس مسلمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ابرج کودائی نامی ہوٹل مکہ معظمہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا ڈیزائن عالمی تعمیراتی کمپنی دارالہندسہ نے بنایا ہے۔ ہوٹل کا کل رقبہ چودہ لاکھ مربع میٹر ہے اوریہ تیس سے اڑتالیس منزلوں پر مشتمل ہو گا۔
ہوٹل کے بارہ ٹاورز ہوں گے جن میں سے دس فوراسٹار اور دو فائیو اسٹار ہونگے۔(جاری ہے)
ان ٹاورز میں مجموعی طور پر دس ہزار پرآسائش کمرے بنائے جا رہے ہیں۔ ہوٹل کے پانچ فلور صرف شا ہی خاندان کے لیے مختص ہیں جہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ دنیا کے اس جدید ہوٹل میں ستر سے زائد ریستوران اور ایک کنونشن سینٹر ہو گا جبکہ ہوٹل کی چھتوں پر پانچ ہیلی پیڈز بھی بنا ئے جائیں گے۔ہوٹل کی تعمیر پر تین ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔ ابرج کودائی ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائیگا جس کے بعد اسے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ کمرہ بک کرانے میں جلدی نہ کیجئے گا کیونکہ دس ہزار کمروں میں سے کوئی نہ کوئی کمرہ تومل ہی جائے گا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.