سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے اپنے ساتھی کیمرہ مینوں کی شہادت پر صحافیوں کا قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ
صحافیوں نے حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، مسلسل عدم توجہی پر تحفظات کا اظہار
پیر 8 اگست 2016 20:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے اپنے ساتھی کیمرہ مینوں کی شہادت پر صحافیوں نے پیر کو قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ -صحافیوں نے حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کی مسلسل عدم توجہی پر تحفظات کا اظہار کیا۔کوئیٹہ بم دھماکہ میں دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے اپنے ساتھی کیمرہ مینوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے صحافیوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریس گیلری سے علامتی واک آوٹ کیا۔
اسپیکر کی ہدایت پروفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہر اور عرفان صدیقی پریس لاؤنج میں آئے اور صحافیوں سے بات کی۔ پی آر اے کے صدر صدیق ساجد۔(جاری ہے)
نائب صدر ارشد وحید چوہدری۔ پریس کلب کے سابق صدر شہریار خان اور پریس کلب کے نائب صدر آصف بھٹی نے حکومتی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کی مسلسل عدم توجہی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس اور فوج کے طرح صحافیوں کے لئے بھی خصوصی شہدا? پیکج کا اعلان کریں۔
صحافیوں کے لئے جرنلسٹ ویکٹم فنڈ اور انڈوونمنٹ فنڈ کے قیام کا فوری اعلان کیا جائے۔ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافی اور ورکرز کے لواحقین کو کم سے کم پچاس لاکھ روپے اور پلاٹ بطور معاوضہ کی ادئیگی کو یعقینی بنایا جائے۔۔ ویج بورڈ کا اطلاق ٹی وی چینلز پر بھی کیا جائے اور ہیلتھ و لائف انشورنس کو بھی یعقینی بنایا جائے۔ جبکہ حا?یوں کے تحفظ کے لئے پارلیمان کی کمیٹی قائم کی جائے۔ صحافیوں نے اپنے واک آوٹ کے دوران بھی ایوان میں کاروائی جاری رکھنے پربھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تو قرار دیتی ہے مگر صرف زبانی کلامی کبھی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ مختلف اوقات میں صحافیوں کے واک آوٹ اور احتجاج کے باوجود صحافیوں کی سلامتی۔ معاوضوں کی ادئیگیوں۔اور حکومتی اعلانات پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ -صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تمام شکایات اور سفارشات تحریری طور پر وزیر اعظم تک پہنچاوں گا اور-صحافیوں کا کیس موثرانداز میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کروں گا۔ صحافیوں سے کیے گئے وعدہ کی تکمیل کی بھرپور کوشش کروں گا۔-اگر نہ کر سکا تو کم از کم ان کے ساتھ بائیکاٹ میں ضرور شریک ہوں گا۔ وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہ جب بھی عرفان صدیقی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جائیں گے ساتھ جاوں گا۔ کوشیش کریں گے کی آپ کے مطالبات اچھے انداز سے آگے پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.