کوئٹہ دھماکا پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف
حملے میں ہسپتال کو نشانہ بنانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کم کرنا ہے مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب دہشت گردوں اوران کے خفیہ ٹھکانوں کوپوری قوت سے ختم کیا جائے اجلاس میں ہدایت
منگل 9 اگست 2016 19:53
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے، حملے میں ہسپتال کو نشانہ بنانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کم کرنا ہے مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیگی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے خفیہ ٹھکانوں کوپوری قوت سے ختم کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کی جائیں۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے کہا کہ کمانڈرز صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں،صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربیت، وسائل، پلاننگ میں مدد دیں آرمی چیف نے کمانڈرز کوہدایت دی کہ انسداد دہشت گردی کے لئے موثر کارروائیوں کے لئے صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، وسائل اور منصوبہ بندی کے ذریعے ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مکمل مدد کی جائے۔
۔کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری فوجی آپریشن اور انسداد دہشت گردی کے تناظر میں اندرونی و بیرونی سلامتی صور ت حال پر بریفنگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.