ملک میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ‘ رفیق رجوانہ
کوئٹہ کا سانحہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ، ہمیں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا‘ گورنر پنجاب کی گفتگو
منگل 9 اگست 2016 20:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،کوئٹہ کا سانحہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ہمیں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل لاہور میں میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو 2016 کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپو کی تقریب میں65یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور مختلف سٹالز لگائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ سے پورے ملک کی سرگرمیاں مانند پڑ گئی ہیں لیکن دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس سلسلے میں افواج پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام اداروں کو مل کر اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جو منفی سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں جاری ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود ہمارا ملک ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے بالخصوص تعلیمی شعبے میں ہمارے ملک کے طلباء و طالبات کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی نوجوان نسل کو معیار تعلیم کی بہتری اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپناکردار ادا کرسکیں۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے طلبا و طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے خاص طور پر سی ای او لیڈرشپ کالج اینڈ سکولز کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے نوجوان طلبا ء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.