ملک دشمن قوتیں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے خلاف ساز شیں کر رہی ہیں ،امریکہ ،اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ اقتصادی راہداری کے خلاف سر گرمِ عمل ہے ،حکومت سانحۂ کوئٹہ کی تحقیقات پر مٹی ڈالنے کے بجائے اسے منظر عام پر لائے ،کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے دفاع ِ پاکستان کونسل کے تحت 14اگست کو سفاری پارک سے مزار ِ قائد تک عظیم الشان آزادی مارچ کیا جائے گا ، مارچ کے اختتا م پر شاہراہ قائدین پر کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی ،15اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے مو قع پر یوم ِ سیاہ منایا جائے گا
دفاع ِ پاکستان کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ کی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
منگل 9 اگست 2016 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور دفاع ِ پاکستان کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے خلاف ساز شیں کر رہی ہیں ۔امریکہ ،اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ اقتصادی راہداری کے خلاف سر گرمِ عمل ہے ۔حکومت سانحۂ کوئٹہ کی تحقیقات پر مٹی ڈالنے کے بجائے اسے منظر عام پر لائے ۔
کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے دفاع ِ پاکستان کونسل کے تحت 14اگست کو سفاری پارک سے مزار ِ قائد تک عظیم الشان آزادی مارچ کیا جائے گا جبکہ مارچ کے اختتا م پر شاہراہ قائدین پر کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔15اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے مو قع پر یوم ِ سیاہ منایا جائے گا ۔(جاری ہے)
وہ منگل کو ادارہ نور حق میں دفاع ِ پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔
قبل ازیں قاری محمد یعقوب شیخ نے سانحہ ٔ کوئٹہ میں شہید ہو نے والے افراد کے درجات کی بلندی،مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرائی ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اﷲ بھٹو ،ڈپٹی سیکریٹری حافظ ساجد انور ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء مسلم پرویز ،برجیس احمد ،جماعت الدعوۃ کے ڈاکٹر مزمل اقبال ،جمعیت علمائے اسلام (س) کے قاری عبد المنان ،متحدہ جمعیت الحدیث کے مولانا قاری عارف رشید مسعود ،انصارالامہ کے محمد حسن ،اہلسنت و الجماعت کے محی الدین شاہ ،رب نواز حنفی ،قاری احسان رشید ،عابد ظفر ،مولانا خالد محمود ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ سانحہ ٔ کوئٹہ بڑا ہی دردناک واقعہ ہے ،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ہم بلوچستان کے عوام اور وکلاء سے اظہار یکجہتی کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات سے قوم کا آگاہ کیا جائے ۔ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کیا جائے ۔قومی ایکشن پلان میں آپریشن ضربِ عضب ،کراچی آپریشن کی حکمت عملی طے کی گئی اس عرصے میں سیکورٹی فورسز نے بڑ ی قر بانیاں دی ہیں ۔عوام بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑ ھے مگر المیہ یہ ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مسلسل غیر ذمہ دارنہ کردار ادا کر رہی ہیں ۔کوئٹہ کے واقع سے حکومت کی ناقص سیکیورٹی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن قوتیں کام کر رہی ہیں جس کی نشاندہی بھی ہو رہی ہے مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اس صورتحال کا مقدمہ عالمی برادری میں پیش نہیں کر سکا ۔بلوچستان میں امریکہ نے ڈرون حملہ کیا ،حکومت نے اس واقعہ سے بھی دنیا کو آگاہ نہیں کیا ۔ایپکس کمیٹیاں طے شدہ دائرہ کار سے ہٹ کر علماء خطیب اور مدارس کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں ۔حکومت میں شامل سیکولر عناصر حالات کو دوسرا رخ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور سیکورٹی فورسز نے کراچی میں اہم کردار ادا کیا مگر اختیارات کی توسیع کے معاملے میں اپنے مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مؤ قف ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور اس کی مذمت کر تے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.