محمود اچکزئی کے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو منفی پیغام دیا گیا،کاش وہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز پر تنقید کے ساتھ را اور این ڈی ایس کے ظلم وستم کی بھی مذمت کرتے،میری عدم موجودگی میں کوئٹہ واقعہ کے حوالے سے تقاریر ہوئیں ،ایک صاحب کی باتیں قابل مذمت ہیں، یہ حکومت اور اپوزیشن کی بات نہیں ، کسی کے چہیتے ہونایا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی سے خطاب میں محموداچکزئی کے بیان پر ردعمل
بدھ 10 اگست 2016 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی طرف سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس بیان سے دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کرنے والوں کو منفی پیغام دیا گیا ہے ، جہاں انہوں نے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز پر تنقید کی ہے ،کاش وہ اس کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ظلم وستم کی بھی مذمت کرتے ۔
وزیراعظم نوازشریف کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ روز میری عدم موجودگی میں کوئٹہ واقعہ کے حوالے سے تقاریر ہوئیں اور ایک صاحب نے جو الزامات لگائے ہیں میں ان کا جواب دینا چاہتا ہوں اور ان کی باتیں قابل مذمت ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے اتحاد، یکجہتی اور دہشت گردوں کے خلاف پر عزم رہنے کا پیغام جانا چاہیے، اگر ایسے باتیں کسی غیر ملکی پارلیمنٹ میں کی جاتیں تو وہ بھی قابل تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی حکومت کا اتحادی ہو یا خوانخوانستہ کابینہ کا رکن ہو جو بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بات کرے گا اس کی مذمت کی جانی چاہیے ۔ یہ حکومت اور اپوزیشن کی بات نہیں یا کسی کا چہیتا ہونایا نہ ہونا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، یہ ملک اور قوم کی بات ہے اور قومی سلامتی کے اداروں کے افسران اور اہلکار پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں ان کے حوصلے بڑھانے چاہئیں نہ کہ ان کے حوصلے پست کرنے چاہئیں، اس طرح کی باتیں جو بھی کرے وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.