وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ٗاجلاس میں فیصلہ اجلاس میں وفاق اورصوبوں کے درمیان انٹیلی جنس میکنزم مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کی منظوری وفاق صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گا ٗ قوانین سے خامی ہر سطح پر دور کی جائے گی
بدھ 10 اگست 2016 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس میں 20نکاتی پلان کے تمام نکات پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیرداخلہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے شرکا کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے)
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گا ٗ قوانین سے خامی ہر سطح پر دور کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اورصوبوں کے درمیان انٹیلی جنس میکنزم مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی اجلاس میں 20نکاتی پلان کے تمام نکات پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور طاقت استعمال کرنے کے علاوہ مختلف فیصلے کئے۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.