سندھ واحد صوبہ ہے جہاں منتخب حکومت نے دہشت گردی کے خلاف عسکری اداروں کے ہمراہ بھرپور کارروائیاں کی ہیں، نثار کھوڑو
بدقسمتی سے پنجاب میں آج بھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں ،صفایا وقت کی ضرورت ہے، پیپلز سیکرٹریٹ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ،زخمی ہونیوالے کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس ،دعائیہ تقریب سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 20:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ اور صوبائی وزیر برائے خوراک وپارلیمانی امورنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صرف سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں منتخب جمہوری حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر عسکری اداروں کے ہمراہ بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور دہشت گردی کے بڑے نیٹ ورک کا صفایا کیا ہے۔
بدقسمتی سے پنجاب میں آج بھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جن کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونے والے کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کے شرکا سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر راشد حسین ربانی،ایم پی اے جاوید ناگوری،نادر حسین خواجہ، حبیب الدین جنیدی، وقار مہدی،ذوالفقار قائم خانی ،فرید انصاری، سردار خان،آصف راہی، اقبال رکشہ والا، مظفر شجرہ،اقبال ساند، شعیب مرزا،عمران بلوچ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.