کراچی بد امنی کیس :
سکیورٹی گارڈ زکی آڑ میں”را“ اور ”طالبان“کے ایجنٹ بھرتی ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
جمعرات 11 اگست 2016 13:49
(جاری ہے)
پولیس کوسیاسی عناصرسے پاک کرنے کے لئے موثراقدمات کئے گئے، خلاف ضابطہ ترقی پانے والوں اور ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس بھیجا گیا، سنگین نوعیت کے105کیس فوجی عدالتوں کو بھیجے جاچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ میں 10 لاکھ سے زائد افغان باشندے موجود ہیں جن پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق استفسار کیا تو چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ نئے کیمروں کے لیے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 10ہزار نئے کیمروں کے ٹینڈڑز پر وقت لگے گا، اس وقت تک8ہزارپرانے کیمروں کی مرمت پررقم خرچ کرنیکی اجازت دی جائے۔چیف سیکرٹری سندھ کے موقف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی بد امنی کیس کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں،اداروں نے ذمہ داری ادا نہیں کی،اس لیے ہمیں معاملے کو دیکھنا پڑا، مسئلہ رقم مختص کرنے کا نہیں بلکہ رقم صحیح جگہ خرچ بھی ہونی چاہیے، نئے ٹھیکوں میں غیر شفافیت برداشت نہیں کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک کے لیے ملتوی کردی۔بینچ نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہسپتال جیسے ادارے آسان اہداف ہیں، صرف کاغذوں پر سکیورٹی اقدامات کئے جاتے ہیں، مزید سانحے کا انتظار نہ کریں فوری اقدامات کریں، اگر موثر اقدامات نہ ہوئے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، ہسپتالوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو تربیت فراہم کی جائے، سکیورٹی گارڈز کی سکریننگ بھی ضروری ہے، کوئی بعید نہیں کہ ان کے روپ میں طالبان اور را کے ایجنٹس ہوں۔یہ وہی لوگ ہیں جو جعلی شناختی کارڈز بنوا کر بھرتی ہوتے ہیں۔ تاہم پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی گارڈز کی بھرتی پر نظر رکھیں ، ان معاملات پر کسی قسم کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈز کی کوئی اسکریننگ نہیں ہوتی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا ہسپتالوں میں سکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔ - ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.