جی پی او چوک میں وکلاء تنظیموں اورتحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
پاکستان کشمیر کی آزادی اور الحاق تک نا مکمل ہے،حکومت اور عوام مل کر کشمیر کی آزادی کی مہم تیز کریں،ہم اس وقت آزادی کی حقیقی خوشی منائیں گے جب کشمیر آزادہو گا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی ملے گی‘رہنماؤں کا احتجاج میں شریک شرکاء سے خطاب
جمعرات 11 اگست 2016 18:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء تنظیموں اورتحریک آزادیٔ کشمیر نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد اور مظاہرہ کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی لاہور ٹیکس بار کے صدر فرحان شہزاد ایڈووکیٹ تھے۔تقریب میں بڑی تعداد میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوئے۔اس موقع پر بھارت کے خلاف ،کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں۔
وزیر اعظم نواز شریف عالم اسلام کی سب سے پڑھی لکھی خاتون اور ملک و ملت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا وعدہ پورا کریں۔تقر یب سے الامُہ لائرز فورم کے صدرمخدوم جمیل فیضی،حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کے صدرراؤ طاہر شکیل،نظریہ پاکستان لائرز فورم کے صدر چوہدری عبدالرؤف،مصطفائی جسٹس فورم کے صدرمیاں اشرف عاصمی،تحریک آزادی کشمیر کے مرکزی رہنما علی عمران شاہین،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ ممتاز اعوان،متحدہ جمیعت اہل حدیث کے ناظم اطلاعات شیخ نعیم بادشاہ کے علاوہ نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹرشاہد نصیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.