دہشت گردی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں ،مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب
جمعرات 11 اگست 2016 19:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں کوئٹہ میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا ،وکلاء اور ججز پر حملہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا ہے لوگوں کو انصاف فراہم کروانے والے آج بھی خود غیر محفوظ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں حکومت کی ترجیحات صرف اور صرف کرپشن کرکے مال بنانا ہے۔
موجودہ حکمران کمیشن مافیا بن چکے ہیں عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکمران عوام کی بجائے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا تحفظ کررہے ہیں اپنے اور اپنے خاندانوں کی سکیورٹی پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس والے تعینات کیے ہوئے ہیں عوام بے یارو مددگار ہو چکے ہیں حکمران دہشت گردی کے ہر واقعہ کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے عملی اقدامات کی بجائے صرف اور صرف انکوائری کا حکم دے دیتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کی نظریں افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں جو دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے جانوں کے نذرانے دے رہی ہے موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.