ہم نے تین دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،ان کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے، افغان مہاجرین سے ملیں ،ان کو کسی صورت واپس نہیں بھیج سکتے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام
جمعرات 11 اگست 2016 20:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم نے 3 دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور اب انہیں ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو افغان مہاجرین کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے3 دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے،بین الاقوامی کنونشن کے تحت مہاجرین کو زبر دستی ان کے ملک واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر نہیں آتا، گزشتہ 3 ماہ سے افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جارہا ہے اب ان کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھی ہدایت کرد ی ہے کہ افغان مہاجرین سے ملیں اور ان کو کسی صورت واپس نہیں بھیج سکتے۔(ح ب)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.