بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کورہا کیاجائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ
ہفتہ 13 اگست 2016 11:51
(جاری ہے)
فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیم الضمیر کے مطابق 'انھوں نے فل حال طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا ہے اور وہ صرف پانی کے ساتھ نمک، شکر اور ویٹامن بی ون کا استعمال کررہے ہیں۔
تنظیم کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کے باعث بلال کائد کی بینائی متاثر ہورہی ہے، وہ مشکل سے ہی کھڑا ہوپاتا ہے اور یہ کہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اسے دل کا دورہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ادھر فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدی کو گردوں کے مسائل کا سامنا بھی ہے۔خیال رہے کہ بلال کائد کو رواں سال جون میں ساڑھے 14 سال کی قید مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جانا تھا، اس پر پاپولر فرنٹ فار دا لبریشن آف فلسطین نامی تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جس پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندی عائد ہے۔تاہم اسرائیلی حکام نے کہا کہ مزید کسی بھی نوٹس تک اسے حراست میں رکھیں گے۔بلال کائد نے اپنی قید کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی جس کی سماعت 5 اکتوبر میں اسرائیلی ہائی کورٹ میں ہونا ہے۔اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ نئے قوانین کے مطابق انھیں حکام نے کسی بھی شخص کو لا محدود مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم فلسطینیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری نے اس نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔الضمیر کا کہنا تھا کہ 7500 سے زائد فلسطینی اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور ان میں سے 700 کو نئے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.