نیشنل ایکشن پلان پرانگلیاں اٹھانے والے پا کستان کے خیرخواہ نہیں۔رانا تنویرحسین
پانامالیکس کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش نا کا م ہو چکی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ کو ئٹہ قومی المیہ ہے دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست کرنا غیردانشمندانہ ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔وفاقی وزیردفا عی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 15:42
شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :وفاقی وزیر دفا عی پیداوارو سا ئنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پا نا ما لیکس کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش نا کا م ہو چکی ہے ، عو ام نے ایک بار پھر ملک میں انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ کو ئٹہ قومی المیہ ہے دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست کرنا غیر دانشمندانہ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان اور ریاستی اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے پا کستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ فیروزوالہ میں یو م پا کستان کی تقریب خطاب اور شرقپور کے علاقہ نصیر آباد میں کا رپٹ روڑ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پا ک افواج ایک طویل عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔(جاری ہے)
ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے سکیورٹی فورسز ، عوام اور دوسرے اداروں کی قربا نیا ں نا قا بل فراموش ہیں ۔
جا نوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں اور معصوم شہریو ں کو آج یو م آزادی کے موقع پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان نا کام نہیں ہوا اب پوری قوت سے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ کردم لیں گے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ تجزئیے اور تبصرے قومی کاز کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ میڈ یا اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے ۔ضرب عضب کی کا میا بیا ں اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہے ۔ہمارے دشمن اندر اور با ہر سے بھی ہیں آج ہمیں اپنے اختلا فات بھلا کر دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز ملک بھر میں کو مبنگ آپریشن کررہی ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپر یشن ضرب عضب جاری رہیگا را نا تنویر حسین کہا کہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں پا کستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پوری دنیا کے سامنے رکھے گا ۔مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم و بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے مغرب اپنی دو غلی پا لیسی کو ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبا ؤ ڈالے پا کستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے بھارتی قیادت ہو ش کے نا خن لے اور پاکستان میں تخریبی کا روئیاں بند کرے اب دشمن کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جا ئیگی بھارت سمیت دنیا کی کو ئی بھی طاقت پا کستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.