Live Updates

عمران خان خصوصی انجکشن لگاکر بنوں جلسہ کرانے پر مجبور ہوئے مگر بنوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا علان نہ کرکے ورکروں کے سرشرم سے جھکا دیئے، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے30کروڑ روپے سے زیادہ تو ہم بنوں کیلئے اربوں روپے خصوصی گرانٹ منظور کئے ہیں،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 20:53

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خصوصی انجکشن لگاکر بنوں جلسہ کرانے پر مجبور ہوئے مگر بنوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا علان نہ کرکے ورکروں کے سرشرم سے جھکا دیئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے30کروڑ روپے سے زیادہ تو ہم بنوں کیلئے اربوں روپے خصوصی گرانٹ منظور کئے ہیں مفتی محمود اور اپنے باپ داد کی سیاست کا فلسفے لیکر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں ہمارے سیاست کا محور شرافت اور دیتداری پر مبنی ہے جان قربان کرینگے مگربنوں کی ترقی اور حقوق پر سودے بازی نہیں کرینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گرھی سیدان ممش خیل میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم اعلیٰ ملک احسان اللہ خان ،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ،شیرین ملک،ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیر علی باز خان،شمس قمر اور دیگر منتخب نمائندوں اور پارٹی مشران نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قائدین کی قسمت میں ساری عمر سڑکوں پر نچانے اور دھرنے لیکھے ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خود اعتراف کیا ہے کہ ہم نے تین سال دھرنوں پر ضائع کئے جوکہ قوم کی بدقسمتی ہے بنوں ائرپورٹ کی تعمیر سے جنوبی اضلاع کے عوام مستفید ہونگے اور یہاں کے غریب عوام کو سفری سہولیات گھرکی دہلیز پر مہیا ہونگی انہوں نے کہا کہ بااران ڈیم کی صفائی اوردس فٹ اُونچا کرنے کیلئے حالیہ بجٹ میں کروڑوں روپے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر کام شروع کیا گیا ہے جوکہ خدمت کا ثبوت ہے بنوں ڈویژن میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کرم گڑھی پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے سٹی کلہ ڈیم کیلئے75کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کام جلد شروع کیا جائیگا ان منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے عوام خوشخال ہونگے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پرگامزان ہے مگر چند ملک ترقی دشمن عناصر سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اور آزادی کے مہینے میں سڑکوں پر احتجاج بلاجواز ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات