اپنی ساس سے شادی کرنے والے بھارتی شخص کو پچھتاوا ہونے لگا، طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 16 اگست 2016 21:22

اپنی ساس سے شادی کرنے والے بھارتی شخص کو پچھتاوا ہونے لگا، طلاق دینے ..

پٹنا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست2016ء) اپنی ساس سے شادی کرنے والے بھارتی شخص کو پچھتاوا ہونے لگا ہے اور اس نے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل پٹنا کے ایک 22 سالہ شخص سورج مہتا اپنی 42 سالہ ساس آشا دیوی کی عشق میں گرفتار ہو گیا تھا اور بعد ازاں اس سے شادی کر لی تھی۔ تاہم اب سورج مہتا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس نے یہ سب کرکے ایک غلطی کی اور اسے اب اس کا احساس ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے باعث اس کے سب دوست اور چاہنے والے دور ہو گئے۔ اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اس نے اب آشا دیوی کو بیوی کی بجائے ماں کی طرح عزت دینا شروع کر دی ہے۔ جبکہ وہ اپنی پہلی بیوی کیساتھ صلح کرنا چاہتا ہے جو کہ اپنے والد کیساتھ رہ رہی ہے۔ سورج نے بتایا ہے کہ اس نے آشا دیوی سے طلاق لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ وہ یہ سب اس لیے کر رہا ہے کیونکہ وہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو واپس پانا چاہتا ہے۔ جبکہ 42 سالہ آشا دیوی کا بھی کہنا ہے کہ اسے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہے اور وہ بھی اب اس نئے رشتے کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :