عدالت کے باہر سے عورت کو اغوا کرنے کی کوشش

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:17

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) عدالت کے باہر سے عورت کو اغوا کرنے کی کوشش۔ بتایا گیا ہے کہ محمد جاوید ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا کی عدلت میں اپنی بیوی سمیرا بی بی دفعہ 491 بیان کروانے کے لئے آیا تو اس کی بیوی سمیرا بی بی اس کے حق میں بیان دیا اس کے بعد محمد جاوید اور اس کی بیوی سمیرا بی بی سے باہر آئے تو پانچ ملزموں محمد ارشاد وغیرہ نے اس کی بیوی سمیرا بی بی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :