پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محمد علی بدھ 17 اگست 2016 21:45
وارسا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17اگست۔2016ء ) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، فائنل میں مصر کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں کھیلے گئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مصر کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
(جاری ہے)
پہلے مقابلے میں اسرار شاہ نے سعدالدین اباؤش کو 0-3 سے شکست دی، دوسرے مقابلے میں پاکستان کے ایاز احسن کو یوسف ابراہیم کے ہاتھوں 1 کے مقابلے 2سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹائٹل کی جنگ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے شوکت عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی مروان طارق کو 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن بنوادیا۔
گرین شرٹس نے چھٹی مرتبہ جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل پاکستان 2008ء میں جونیئر چیمپئن بنا تھا،یہ ساتواں موقع تھا جب پاکستان اور مصر ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آئے ۔ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جہاں روایتی حریف بھارت چھٹی پوزیشن پر رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.