صوفیانہ کلام پیش کرنا انتہائی مشکل ہے،یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘ صنم ماروی

جمعرات 18 اگست 2016 12:45

صوفیانہ کلام پیش کرنا انتہائی مشکل ہے،یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام پیش کرنا انتہائی مشکل ہے،یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں،گلوکارکو اپنے اندازے گائیکی سے صوفیانہ کلام حق ادا کرنا ضروری ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خدا کی خاص عنایت ہوتی ہے کہ وہ کروڑوں لوگوں میں سے چند ایک کو صوفیانہ کلام کے لئے منتخب کرتا ہے اور پاکستان میں بہت کم ایسے گلوکار ہیں جو صوفی بزرگو ں کے کلام کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صنم ماروی نے کہا کہ گلوکارہ عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہوں جو صوفیانہ کلام کو اس طرح سے پیش کرتی ہیں کہ سننے والوں پر سحر طاری ہوجاتا ہے ۔ان کے علاوہ اقبال باہو (مرحوم) ایک ایسے گلوکار تھے جنہوں نے حضرت سلطان باہو کا کلام پیش کر کے بھرپور شہرت اور نام کمایا۔انہوں نے کہا کہ میر ا بنیادی تعلق سندھ سے ہے مگر رہائش میری لاہور میں ہے لیکن زیادہ تر صوفیانہ کلام کے سلسلے میں سندھ میں آنا جانا لگا رہتا ہے اور ویسے بھی میرے زیادہ تر پروگرام حیدرآباد ،سیون شریف اورسکھرسمیت پورے سندھ میں ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :